ابوبکر البغدادی انجام کو پہنچا ۔

شام میں امریکی فوج کی ایک کاروائی کے دوران دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم داعش کا سربراہ ابو بکر بغدادی مار گیا ۔ امریکی سپیشل فورسز کے ایک خصوصی دستہ نے متعدد ممالک کی خفیہ ایجنسوں کی معاونت سے پفتہ کی شب شام داعش کے سربراہ کے کمپاونڈ پر چھاپہ مارا اس موقع پر بغدادی نے خود کش جیکٹ سے خود کو اڑا لیا اور اپنے بچوں سمیت انجام کو پہنچ گیا ۔ داعش کا ایک وقت میں شام اور عراق کے ایک بہت بڑے حصہ پر قبضہ ہو گیا تھا اور اس نے اپنی خلافت کا بھی اعلان کر دیا تھا ۔ایران ،اور روس کی طرف سے شامی افواج کی معاونت اور کردش لبریشن آرمی کے علاوہ عراق میں عراقی فوج اور امریکی معاونت سے گزشتہ دو سال کے دوران کی گئی فوجی کاروائیوں میں داعش کی خلاف سکر کر شام کے ایک مختصر حصہ تک محدود ہو گئی تھی ۔

Facebook Comments