افغان تاجک سرحد پر داعش کا حملہ

افغان تاجک سرحد پر داعش کے عسکریت پسندوں نے حملہ کیا ہے تاہم تاجک سیکورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا کر پندرہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ایک تاجک سیکورٹی اہکار اور ایک گارڈ بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔ تاجسکتان کی مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملٹری یونیفارم پہنے عسکریت پسندوں نے تاجک سرحد میں داخل ہو کر چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم پہلے سے تیار سیکورٹی اہلکاروں نے بروقت کاروائی سے حملہ ناکام بنا دیا ۔ بتایا جاتا ہے چار درجن عسکریت پسندوں نے حملہ کیا تھا جن میں سے پندرہ موقع پر ہی ہپلاک کر دئے گئے پانچ کو زندہ گرفتار کر لیا گیا دو حملہ آور شدید زخمی ہوئے جبکہ دو فرار ہو گئے ۔

Facebook Comments