جنسی تعلقات’ میکڈونلڈ نے اپنا چیف ایگزیکٹو برطرف کر دیا ۔

خوبصورت خاتون شیف کے ساتھ ڈیٹنگ اور جنسی تعلقات کے الزام میں میکڈونلڈ نے اپنے چیف ایگزیکٹو سٹیو بروک کو برطرف کر دیا ہے ۔ 52 سالہ سٹیو بروک کی میکڈونلڈ کی ایک ملازمہ کے ساتھ تعلقات پاپا رازی فوٹو گرافروں کی وجہ سے سامنے آئے ۔ بورڈ اف ڈائریکٹر نے اپنی ای میل میں کہا ہے کہ دونوں ملازمین کے تعلقات باہمی رضامندی کے تھے تاہم یہ کمپنی کے کوڈ اف کنڈکٹ کی خلاف ورزی تھے ۔ امریکی فوڈ کمپنی میکڈونلڈ جس کی دنیا بھر میں فوڈ چین موجود ہے اس وقت اپنے کم ہوتے ہوئے منافع کے چیلنج سے نبرد آزما ہے ۔

Facebook Comments