رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت مسترد ۔

انسداد منشیات عدالت کے نئے مستقل جج نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔دو ماہ قبل جج مسعود ارشد کی عدالت رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنانے والی تھی کہ عدالت کے وقفہ کے دوران جج کو تبدیل کر دیا ۔جج مسعود ارشد نے جب عدالت وقفہ کے بعد لگائی تو یہ کہہ کر سماعت ملتوی کر دی کہ انہیں واٹس اپ پر تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

رانا ثنا اللہ کے وکلا کی طرف سے مستقل جج کی تعیناتی نہ ہونے پر جب ہائی کورٹ سے ضمانت کیلئے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو اچانک دو ماہ تقرری کے منتظر شاکر حسین کو مستقل جج تعینات کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ۔

Facebook Comments