مصباح نے پرانی دشمنی کا بدلہ لے لیا ،سرفراز کی کپتانی ختم ۔ سید رضا شاہ جیلانی

ماشاءاللہ پی سی بی کی جانب سے پچیس لاکھ روپے ماہوار پر ایک سیاستدان تعینات کرنے کے نتائج سامنے آ گئے ہیں ۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے ۔
پہلے مصباح الحق نے اپنی پسند کے لڑکے ٹیم میں شامل کروائے اور پھر خود ہی ٹیم کو شکست دلوا کر اس شخص کو ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا جس نے لگاتار گیارہ سیریز جیتوائیں اور اسکا رن ریٹ اس وقت مصباح الحق کے رن ریٹ سمیت ٹیم میں موجود تمام کھلاڑیوں سے بہتر ہے۔

سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹانا ٹیم کے اندر ہونے والی سیاست کا کھلا اظہار ہے۔ سرفراز احمد وہ کھلاڑی ہے جس کی ایک اننگ کے برابر خود مصباح الحق کا پورا کیرئیر بھی نہیں۔ مصباح نے سرفراز سے اپنی پرانی دشمنی کا خوب بدلا لیا ہے۔
الحمدللہ مصباح الحق وہ سیاسی شخصیت ہیں جن سے مجھے بچپن میں ہی نفرت ہوگئی تھی۔ سوائے گندی سیاست کرنے کہ اس بندے کو اور کوئی بھی کھیل کھیلنا نہیں آتا۔
سرفراز احمد کم سے کم میں آپ کے ساتھ ہوں۔۔۔
حوصلہ مت ہارنا اور کوئی بھی جذباتی فیصلہ مت کرنا۔
یہ لابی چاہتی ہے کہ آپ مستعفی ہوجائیں۔
میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اب وہ آپ کو ٹیم میں شامل بھی نہیں کریں۔
مصباح کی جانب سے اکمل برادران سمیت کئی پرچیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔

Facebook Comments