میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ،کل روانہ ہونگے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے ۔میاں نواز شریف مریم نواز کے ہمراہ کل بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے ۔لندن میں سابق وزیراعظم کا جینٹک ٹیسٹ اس بات کا تعین کرے گا کہ نیب تحویل کے دس روز کے دوران انہیں کوئی ایسی چیز تو غذا میں نہیں دی گئی جسکی وجہ سے وہ ایک پراسرار بیماری کا شکار ہوگئے ۔

خون کے کینسر کے ماہر ڈاکٹر شمسی کی ابتدائی تشخیص بھی غلط ثابت ہوئی ہے اور ڈاکٹر شمسی کی تجویز کردہ ادویات کے باوجود میاں نواز شریف کے پلیٹ لیس اچانک کم ہو جاتے ہیں ۔

بتایا جا رہا ہے جمعہ کے روز سابق وزیراعظم سے اے سی کی سہولت واپس لینے اور گھر کا کھانا بند کرنے والے چنتخب نے بڑے گھر والوں کے حکم پر وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو ملاقات میں سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا حکم دیا ۔

یہ بھی کہا جا رہا کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی منظوری بھی نواز شریف نے خود دی ہے تاکہ ڈیل کی افواہوں کا خاتمہ کیا جا سکے ۔

Facebook Comments