نواز شریف کو علاج کیلئے باہر جانا چاہئے ۔ مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست کیلئے پوری زندگی پڑی یے اس وقت میری سب سے بڑی خواہش اپنے والد کی زندگی بچانا ہے اس قوم کیلئے اور میرے اپنے خاندان کیلئے ۔جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا سابق وزیراعظم پراسرار بیماری کا شکار ہو چکے ہیں ۔ان کے پلیٹلیس اچانک کم ہو جاتے ہیں ڈاکٹر تاحال بیماری کا تعین نہیں کر سکے ۔مریم نواز نے کہا یہاں سب علاج ہو چکا ہے اگر ڈاکٹروں کے بورڈ نے اسپیشلیٹ ڈاکٹروں کے بورڈ کیلئے کہا تو اس پر عملدرامد ہونا چاہئے ۔

ولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں شرکت کے سوال پر نواز شریف کی بیماری سے پریشان مریم نواز نے کہا میری سب سے بڑی ترجیح اپنے والد کی زندگی بچانا ہے ۔سیاست کیلئے ساری زندگی پڑی ہے اپنے والد کا علاج ہی میری لئے اس وقت زندگی کا مقصد ہے ۔

Facebook Comments