اختیارات سے تجاوز ‘ ملک ٹوٹ جاتے ہیں ۔ قاضی فائز عیسی

نئیر ہاشمی کی وال سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ پانے والوں پر آئین کی پاسداری لازم ہے ۔ 72 سال پہلے آزادی حاصل کی، نہ کوئی جنگ لڑی نہ کسی عسکری قوت نے ہمیں ایک آزاد ملک دیا، ایک سوچ اور نظریے پر یقین رکھنے والوں نے دوسروں کو قائل کیا، نا ممکن ممکن میں تبدیل ہوگیا، پاکستان کا قیام ایک معجزہ ہی سمجھیں، اس معجزے کو برقرار،…

دھرتی کا بیٹا بلاول ۔ نذیر ڈھوکی

سندھ کی دھرتی اولیاء اللہ کی دھرتی ہے جس کی پانچ ہزار سال کی تاریخ ہے ، اس دھرتی کی خوشبو کو جس نے اپنی روح میں رچا بسا دیا وہ دھرتی کی خاطر خود تو مر مٹا ہے مگر مرتے مرتے دھرتی ماں کو اغیار کے پلید پیروں سے پاک کرکے اس کی گود میں سویا ہے ، کوٸی کیسے بھول سکتا ہے کہ سندھ ہی پاکستان کا خالق صوبہ ہے پاکستان کے بانی کا تعلق بھی سندھ دھرتی سے ہے ، بانی پاکستان نے جس درسگاہ سے تعلیم…

دھرنہ ہو گا ،دھرنہ ہو گا ۔شہریار علی

ملک کی تاریخ میں مولانا فضل الرحمن اور دیگر ہم خیال قوتوں کا دھرنا اور لاک ڈاؤن پہلا بہت بڑا سیاسی احتجاج ہوگا جسے اسٹیبلشمنٹ اور دیگر نام نہاد مقتدر اداروں یا شخصیات کی سرپرستی حاصل نہیں ہوگی ۔ طاہر القادری ، عمران خان اور مولوی رضوی المعروف پین دی سری کے سب دھرنے اور احتجاج فوجی اسٹیبلشمنٹ نے سپانسر کیے اور ان سب کے مقاصد حکومت وقت کو گرانا یا کمزور کرنا تھا ۔ ایسا کرتے ہوے ان سب فریقوں نے اپنی ضد اور بغض کو قومی مفاد اور…

پاکستان طلب اور رسد کے بحران کا شکار ہو چکا ہے ۔ قمرمحمود

سرمایہ دارانہ نظام کا اصول ہے۔۔ جو بھی چیز بنائی جاۓ گی ، مارکیٹ میں بیچ کر منافع کمانے کے لیے بنائی جاۓ گی ۔۔اگر ایک چیز کو منافع پر بیچنا ممکن نہ ہو تو وہ نہیں بنائی جاۓ گی۔۔ چاہے اس چیز کی لوگوں کو جتنا مرضی ضرورت ہو۔۔ ہم آپ کو ایک مثال دیتے ہیں ،انڈس موٹرز جو ٹیوٹا گاڑیاں بناتی ہے ، نے مہینے میں پندرہ دن گاڑیوں کی پیداوار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ وجہ ؟؟ گاڑیاں نہیں بک رہیں۔۔۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ…

کھوجی کتوں کا فراڈ ۔ طاہر چوہدری

پاکستان کے مختلف علاقوں میں کھوجی کتوں اور ڈاگ سنٹرز کے ایجنٹ انسانیت کی تذلیل میں مصروف ہیں۔اوکاڑہ،بہاولپور،ملتان،آزاد کشمیر وغیرہ میں جگہ جگہ آرمی کے تربیت یافتہ کھوجی کتوں کے نام پر ڈاگ سنٹرز بنے ہوئے ہیں۔کسی علاقے میں جرم ہوتا ہے تو لوگ اپنے تئیں ان کتوں کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔کم ازکم 20،30 ہزار روپے دے کر ان کھوجی کتوں اور ان کے مالکان کو جرم والے علاقے میں لے جایا جاتا ہے،جائے وقوعہ سے کچھ کپڑے وغیرہ سونگھائے جاتے ہیں اور پھر یہ کتے مخصوص اشاروں پر…

وزیر آزاد کشمیر کی میڈیا کوریج پر پابندی ؟

کشمیر کے متعلق پارلیمنٹرین کانفرنس سے متنازعہ خطاب کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔سوشل میڈیا سے لیک ہونے والی غیر مصدقہ خبر میں دعوی کیا گیا ہے مستقبل قریب میں راجہ فاروق حیدر کو وفاقی حکومت کے زیر اہتمام سیمنارز اور تقریبات میں بھی نہیں بلایا جائے گا ۔مسلہ کشمیر پر وفاقی حکومت کے موقف کیلئے منجھے ہوئے سفارتکار صدر آزاد کشمیر کو زمہ داری دی جائے گی ۔

میرے بچوں نے مجھے ماں کہنا نہیں چھوڑا ۔ صایمہ ارم

کچھ دیر پہلے ایک دوست نے کمال مہربانی کرتے ہوئے میری وڈیو پر مجھے مشورہ دیا کہ میں ادب کی عابدہ پروین بن گئ ہوں اور مجھے ڈائیٹنگ کرنی چاہیے، پیارے دوست نے غالبا اس خیال سے میری خبر گیری کی کہ شاید ان سے پہلے کسی کا دھیان میری جسامت کی طرف نہیں ہوا، نہ مجھے خود کو کبھی یہ محسوس ہوا کہ میرا وزن بڑھ رہا ہے. ابھی چند روز پہلے ایک اور دوست کو بھی میرے وزن کے بارے خاصا مشوش پایا، حالانکہ ان سے تقریباً دو…

لال بیگ کی دلچسپ معلومات ۔ حسنین رضا

کاکروچ جسے لال بیگ کہا جاتا ہے، زمین پر بسنے والے قدیم ترین جانوروں میں سے ہے۔ 17 کروڑ برس پہلے جب کرّہِ ارض پر ڈائینوساروں کا دور شروع ہوا تو یہ کیڑا انہیں خوش آمدید کہنے کیلئے موجود تھا. پاکستانی خواتین کی جان نکالنے والا لال بیگ دراصل نارتھ افریقہ سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کو ترکستان Turkestan کاکروچ کے علاہ ریڈ رنر بھی کہا جاتا ہے۔ کاکروچ کو اسپینش زبان میں cucaracha کہتے ہیں، جس کے معنی ہیں کریزی بگ “crazy bug”۔ یہ نام اس لئے ہے کہ…

باغی کی موت انقلاب کا جنم ہوتا ہے ۔ سرمد سلطان

میر مرتضٰی بھٹو کے بارے میں ایک مکمل پوسٹ ‏باغی کو دو ہی تحفے ملتے ہیں۔کامیاب ہوتوتخت،ناکام ہو توتختہ۔باغیوں کی عمرانہی کی جستجومیں گزرتی ہے۔اسکامقدر یہی ہوتے ہیں۔دنیاانہی باغیوں کویاد رکھتی ہےجو ناکام مرجاتے ہیں۔انکی ناکامی سےانقلاب جنم لیتا ہے۔چاھے وہ جون ڈی آرک ہو یا بھگت سنگھ۔شاہ عنایت ہویا مرتضی بھٹو۔‏مرتضی بھٹو کا نام اس وقت دنیا کےسامنے آیا جب وہ سفارتی محازپر اپنےوالد کی جان بچانےکی کوشش کر رھے تھے۔لندن سےانکی کوشش جاری تھی۔بھٹو صاحب کےحق میں ایک بڑےمظاھرے کا اہتمام ہوا۔دنیائےعالم کو بتایا گیا ایک جمہوری راہنما…

لیہ پولیس تشدد ۔ خضر کلاسرا

لیہ پولیس کے تشدد سے مرجانے والے شہری صغیر بلوچ کی ملتان سے میت لانے اور کچھ دیگر ایشوز کے بارے میں جاننےکیلے لیہ کے سنییر صحافی ملک مقبول سے رابط کیا تاکہ جان سکوں کہ پولیس تشدد سے زخموں سے چور صغیر عباس بلوچ کی میت اب منوں مٹی کے نیچے جاچکی ہے ؟ یا پھر اس کیساتھ قانون کے نام پر تشدد کا سلسلہ جاری ہے تو ملک مقبول نے بتایا کہ ابھی پوسٹ مارٹم جاری ہے ٗ میرے منہ سے نکلا کہ اللہ خیر ہی کرے ٗلیہ…