ن لیگ اور پیپلز پارٹی فضل الرحمن کے دھرنہ سے پریشان ہیں ۔ اظہر سید

مسلم لیگ ن کو خدشہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا کامیاب دھرنہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ،مریم نواز اور دیگر گرفتار مسلم لیگی راہنماوں کی قربانیوں کو گہنا دے گا اور نااہل حکومت کے خاتمہ کا تمام کریڈٹ مولانا فضل الرحمن کو بغیر کسی قربانی اور گرفتاری کے مل جائے گا ۔ ن لیگ کی قیادت اس خدشہ کا بھی شکار ہے کہ مولانا دھرنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی شرکت کے تو خواہاں ہیں لیکن دھرنہ کی تمام ملکیت جمعیت علما اسلام کے پاس رکھنے پر بضد ہیں…

مہنگائی اور تقریر کی ماری عوام ۔ کامران نفیس

ملک میں بیسں سے تیس لاکھ آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ریٹائرڈ فوجی ہیں، جو اربوں روپے ماہانہ پنشن اپنے ادارے سے حاصل کرتے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ پرائیوٹ کمپنیوں میں اعلی عہدوں پر فائز رہ کر لاکھوں روپے تنخواہ پاتے ہیں۔ بہت سی کمپنیاں ان افسران کو ملازمت پر رکھنے پر اس لئے بھی مجبور ہیں کہ انکے “کنیکشنز” سے جہاں بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں اپنی کرپشن چھپانا بھی مقصود ہوتا ہے۔۔۔ بہت سی جگہوں پر ان پرائیوٹ کمپنیوں کو دھونس دھاندلی اور بدمعاشی…

چیرمین بھٹو کی سیاست ۔ نذیر ڈھوکی

میرپور آزاد کشمیر میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے اس سوال آپ پیپلز پارٹی کے نوجوان قاٸد ہیں ،کیا پیغام دینگے آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو؟ چیٸرمین پیپلز پارٹی نے برجستہ جواب دیا کہ ، “راٸے شماری ” یہ کشمیریوں کا بنیادی اور جمہوری حق ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں ، یہی ہی پیپلز پارٹی کے بانی قاٸد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا بیانیہ تھا ، محترمہ بینظیر شہید کا بھی یہی اصولی موقف تھا کہ دونوں اطراف کے کشمیریوں…

نواز شریف نے آزادی مارچ میں شرکت کا حکم دے دیا ۔

ن لیگ کے زرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو دھرنہ ایک ماہ تک موخر کرنے کیلئے کوشش جاری ہے تاہم جمعیت علما اسلام کے فیصلہ میں ابھی تک کوئی لچک ظاہر نہیں ہوئی ۔مولانا کا اصرار ہے اگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی دھرنہ میں شامل نہیں ہوتے تو وہ اکیلئے ہی دھرنہ دیں گے ۔میاں نواز شریف کی طرف سے شہباز شریف کو ہدایات دی گئی ہیں کہ مولانا فضل الرحمن اگر دھرنہ موخر کرنے پر رضامند نہیں ہوتے تو مسلم لیگ اکتوبر میں ہی دھرنہ…

پاکستان نے سری لنکا کو دوسرا ون ڈے میں بھی ہرا دیا ۔

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی ۔ پاکستان نے پانچ وکٹ پر 299 رنز بنائے جبکہ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 298 رنز بنائے تھے ۔ پاکستان کی طرف عابد نے 76 جبکہ فخر زمان نے 74 رنز بنائے ۔ بابر اعظم نے 31 جبکہ ھارث سہیل نے 56 رنز بنائے ۔ کپتان سرفراز نے 31 رنز بنائے ۔ افتخار نے بغیر اوٹ ہوئے 28 رنز بنائے ۔ وہاب ریاض ایک رن…

ٹیوب ویل اپریٹر ڈاکٹروں کا ڈسپلن چیک کرے گا نوٹیفکیشن جاری۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال بنوں کے ٹیوب ویل اپریٹر کو شام اور رات کی شفٹ مین ڈسپلن برقرار رکھنے کی زمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں ۔ تیوب ویل اپریٹر کو سیکورٹی ستاف کی خدمات بھی دئی گئی ہیں تاکہ ڈسپلن توڑنے والے ڈاکٹر ،لیڈی ڈاکٹر ،نرسز اور دیگر طبی عملہ کو دسپلن کا پابند کیا جا سکے ۔

صحافیوں کو چار ماہ سے تنخواہیں نہیں دیں ،ماڈل کو ملاقات کے 16 لاکھ ڈالر

میڈیا ہاوسز کے اسے ظالم مالکان بھی ہیں جو جنوبی افریقہ کی خوبرو ماڈل کو چھٹیوں پر ایک ملاقات کیلئے سو لہ لاکھ ڈالر کی ادائیگی کرتے ہیں لیکن اپنے میڈیا ہاوس کے ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کر رہے ۔ نیویارک ٹائم میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ماڈل Candice Merwe سے ملاقات سسلی کے ایک جزیرہ پر ہوئی ماڈل کو لانے اور واپس چھوڑنے کیلئے چارٹر طیارے کا بندبست کیا گیا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے…

سعودی ولی عہد کی اجیت ڈول سے دو گھنٹہ طویل ملاقات ۔

سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران ملاقات کیلئے صرف 45 منٹ دئے تھے جبکہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈول سے دو گھنٹہ طویل ملاقات کی ہے . بھارتی میڈیا میں اس ملاقات کو لے کر پاکستانی وزیراعظم کے 19 ستمبر کے دورہ سعودی عرب کا مذاق بنایا جا رہا ہے کہ سعودی عرب نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کی توثیق کی ہے ۔ بھارتی میڈیا میں اس بات پر بھی فخر کیا جا رہا ہے کہ سعودی…

قاتلوں کے دوست بھی قاتل ۔ شرمین بخاری

قاتل طالبان کے یار قاتل ہی ہوسکتے مقتول نہیں۔! جنرل صاحب!پچھلے سال اس ماہ اکتوبر میں ہی پاکستانی حکمران اور انٹیلیجنس ایجنسیز نے آمریکا کے کہنے پر افغان امن عمل کی پیش نظر طالبان کمانڈر ملا برادار جو ملا عمر کے ہمعصر اور طالبان بنانے والوں میں سے بنیادی رکن تھے امریکی دباو پر رہائی دے دی تھی، جو افغان طالبان کے وفد کو مذاکرات میں لیڈ کرتے رہے….! اب چونکہ افغان امن عمل کو آمریکا نے پچھلے ماہ معطل کردیا تھا جس کے بعد اس ملا برادار والی طالبان…

ایٹمی اثاثے خطرات سے دوچار ہیں ، مولانا فضل الرحمنٰ

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کسی بیرونی اور ملک دشمن قوت کے اشارے پر ایٹمی جنگ کی دھمکی دی ہے ،۔ اقوام متحدہ میں بعض معاملات میں وزیراعظم نے کو کچھ کہا وہ اسٹیبلشمنٹ کے موقف سے ہٹ کر تھا ۔ مقبوضہ کشمیر کو فروخت کیا گیا ہے ۔ ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ نہیں ہوتی لیکن نا اہل وزیراعظم نے ایٹمی جنگ کی دھمکی دے ڈالی ہے ۔بھارتیوں کو سنہری موقع ملا گیا ہے کہ وہ…