ڈنڈہ پیر اے وگڑایاں تگڑیاں دا ۔ زرین تارڑ

غالبا آج 61 دن ھو گٸے ھیں کشمیر میں ظلم و ستم اور بربریت کا بازار گرم ھے کرفيو مسلسل نافذ ھے اور خان صاحب کے چاھنے والے تقریر پر ھی پھولے نہیں سماتے ۔ آج جمعہ کے روز بھارتی دفتر خارجہ میں پاکستان کے اس دعوی کا مضحکہ بنایا گیا کہ انسانی حقوق کمیشن میں 58 ممالک کی حمایت حاصل ہے ۔ بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا حقیقت میں پاکستانی وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے جھوٹ بولا تھا 15 اراکین کی حمایت بھی حاصل نہیں تھی ۔ باآخر…

کٹھ پتلی ناچتی ہے ۔ نذیر ڈھوکی

فطرت کا اصول ہے کہ ہر چیز اپنی اصل پر لوٹتی ہے ، پیارے پاکستان میں جب بھی کسی غاصب نے اقتدار پر قبضہ کیا تو آئین توڑنے کے بھیانک جرم کو چھپانے کیلئے ہمیشہ زور زور سے احتساب کا ڈھنڈورا پیتا رہا ۔ اس ڈھول پر لالچی اور پالتو میڈیا شرمناک رقص کرتا رہا ۔ حقیقت یہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی فوجی آمروں سے مزاحمت کی شاندارتاریخ کی وارث ہے اس لیٸے ہر دور میں لالچی اور پالتو میڈیا کے نشانہ پر رہی ہے ۔ اس سے بھی اہم…

سرمایہ کار بھاگ رہے ہیں ،ایف بی آر کا اعتراف۔ احتشام الحق شامی

’’ایک اور ناکامی کا اعتراف‘‘چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبّر زیدی نے اعتراف کیا ہے کہ بیرون ملک بھیجی گئی رقم واپس پاکستان نہیں لائی جاسکتی اورپاکستانی اب بھی اپنا سرمایہ بیرون ملک بھیج رہے ہیں جس میں کرپشن کا پیسہ 15 سے 20 فیصد ہے ۔جہاں تک بیرونِ ممالک سے پاکستانیوں کی لوٹی ہوئی رقوم جس میں ہمشیرہِ اوّل علیمہ خان کے نام دبئی میں اربوں روپے اور امریکہ میں فلیٹس بھی شامل ہیں کی واپسی کا سوال ہے تو ممکن ہے اس ضمن میں بین القوامی قوانین رکاوٹ…

بھارتی عدالتیں بھی چین کے ساتھ دوستی کیلئے سرگرم ۔

مدراس ہائی کورٹ نے چینی صدر کے آئندہ ہفتہ دورہ چنائی کیلئے خیر مقدمی بینرز لگانے کی اجازت دے دی ہے ۔مدراس ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ چین ایسے عظیم ہمسایہ ملک کے صدر کے دورہ بھارت کی کامیابی کیلئے قوانین میں نرمی کی جا سکتی ہے ۔ مدراس میں کسی قسم کے بینرز لگانے پر قانونی پابندی ہے ۔ ایک طرف بھارتی پاکستان سے ناخوش عوامی جمہوریہ چین کو قابو کرنے کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں دوسری طرف پاکستان میں بعض مخصوص حلقے عوامی جمہوریہ چین کو…

بھارتی ایئر فورس نے پاکستان ائر فورس کی سبقت کا اعتراف کر لیا ۔

رات کی تاریکی میں بالا کوٹ میں درختوں کو ہدف بنانے والی بھارتی فوج کو پاکستان ائیر فورس نے 27 فروری کو دن کی روشنی میں جواب دیا تھا ۔ پاکستان کے دلیرانہ جوابی حملہ میں نہ صرف دو بھارتی لڑاکا جیٹ طیارے مار گرائے گئے تھے بلکہ بھارتی ونگ کمانڈر ابھے نندن کو بھی قیدی بنا لیا گیا تھا ۔ پاکستانی ائیر فورس کے حملہ سے بھارتی اس قدر بوکھلا گئے تھے کہ انہوں نے بڈگام میں اپنی ہی ایم آئی 17 لڑاکا ہیلی کاپٹر کو اسرائیلی ساختہ سپاپیڈر…

خود کشی کرنے والی بوڑھے پر جا گری دونوں ہلاک ۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک تیس سالہ خاتون نے خود کشی کرتے ہوئے عمار سے چھلانگ لگا دی ۔ بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز خاتون نے اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد عمارت کے 13 ویں فلور سے چھلانگ لگا دی ۔ اس وقت 69 سالہ بورحا پرکاش صبح کی سیر کیلئے اپنے فلیٹ سے نکلا تھا خاتون سیدھی اس بوڑھے پر جا گری اور دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔

پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ۔

پاکستان بڑے زبر دست انداز میں امن کا گہوارہ بن کر سری لنکن ٹیم کی صورت میں عالمی کرکٹ کا نظارہ پیش کر رہا ہے۔سری لنکن ٹیم نے کراچی میں اپنا رنگ جمایا تو چھٹی نہ ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ نے سٹیڈیم کا رخ کیا۔پاکستان میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی 20 میچ کی سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا کی ٹیم کراچی پہنچی تو ان کا پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا گیا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے حکام بھی کھلاڑیوں کے…

دھرنے کی دو دھاری تلوار ۔ نوید چوہدری

حروف۔ جے یو آئی(ف) کا 27اکتوبر کو ہونے والا مارچ اوردھرنا دو دھاری تلوار ہے۔ دھرنا ہو گیا تو نتیجہ خیز ہو سکتا ہے۔ شرکاء کو راستے میں روکا گیا تو حالات نارمل رہنے کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتا۔دونوں صورتوں میں ملک میں جاری بحران میں مزید بلکہ شدید اضافہ ہو گا۔ کوئی شک نہیں کہ اس احتجاجی پروگرام نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ بدھ کی شام مولانا فضل الرحمن سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر 45منٹ طویل ملاقات میں…

طالبان سے مذاکرات ،اشرف غنی اور افغان وزارت خارجہ میں اختلاف

افغان وزارت خارجہ نے طالبان کے ساتھ پاکستانی حکام کی بات چیت کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے اس بات چیت کے نتیجہ میں طالبان امن مذاکرات کی بحالی پر رضامند ہو جائیں گے ۔ تاہم افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان نے پاکستانی حکام کے ساتھ طالبان وفد کی بات چیت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم افغانیوں کے قاتلوں سے بات چیت افسوسناک ہے ۔صدر اشرف غنی کے ترجمان صادق صدیقی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا خیرمقدم نہیں کرنا چاہیے…

کھیوڑہ میں ڈاکو راج ۔

کھیوڑہ (رپورٹ محمد رمضان کھوکھر ) کھیوڑہ کی پہاڑیوں میں ڈاکو راج ایک ہفتہ میں دوسری بار ڈاکہ ، مسلح ڈاکؤوں نے ہزاروں روپے اور سیل فون لوٹ لیے مسافروں پر تشدد ،لوگوں میں خوف ہراس تفصیلات کے مطابق نمک کی کان کے حوالے سے دنیا بھر میں مقبول شہر کھیوڑہ ان دنوں ڈاکوؤں کےنرغے میں ہے اور ایک ہفتہ کے دوران دوسری بارمسلح ڈاکوؤں نے کھیوڑہ کی پہاڑیوں سے گزرنے والے کھیوڑہ راولپنڈی روڈ توبر کے مقام پر پتھروں سے بلاک کرکے آدھی رات کو درجنوں گاڑیوں کو لوٹ…