یہ دھوکہ دینے سے باز نہیں آئیں گے ۔

( موجودہ سال کی پہلی سہہ ماہی کی رپورٹ میں حکومت ادائیگیوں کے توازن میں 35 فیصد کمی کا جو ڈھنڈوڑہ آج سے پیٹنا شروع کرے گی اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا بلکہ درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔ درآمدات میں یہ تمام تر کمی جن چیزوں میں ہوئی ہے اسکا تمام تر سہرا حکومت کے سر ہے اور وہ داد و تحسین کے مستحق ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام تر کمی صنعتی پیداوار کے خام مال کی…

صاحب نظر پیر لٹ گیا ۔ آصف کے کے

میرے ایک دوست کی والدہ کی طبیعت کافی خراب رہتی تھی مختلف ڈاکٹروں سے علاج کرانے پر بھی فائدہ نہیں ہو رہا تھا انہیں کسی نے انہیں ایک پیر صاحب کے پاس جانے کا مشورہ دیا تو ان کو وہاں جانے ضد ہی لگ گئی میرے دوست نے مجھے بھی ساتھ چلنے کا کہا کہ یار ایک سے بھلے دو میں بھی اسکو منع نہیں کر سکا اور کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن ہم روانہ ہوگئے پیر صاحب کے پاس جیسے ہی ہم آستانے پر پہنچے وہاں ایک ہجوم تھا…

سونامی،بے ایمانی ،بدنامی ۔ نذیر ڈھوکی

لاھور میں گونجنے والے نعرے عقلمندوں کے لیٸے نوشتہ دیوار ہیں ،اگر یہ نعرے سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں لگتے ہیں تو نعرے لگانے والے غدار اور ملک دشمن قرار پاتے ہیں. غور طلب سوال یہ ہے کہ ایسی نوبت کیوں آٸی ہے ، کس کی وجہ سے آٸی ہے ، ذمہ دار کون ہے ؟ کہتے ہیں آواز خلق نقارہ خدا ہوتی ہے، حقیقت یہ ہے کہ 2018 میں لاٸی جانے والی سونامی کے تباہ کن اثرات سے ادارے بھی محفوظ نہیں رہے ، سونامی تباہی کی…

اس دفعہ باری جنرلوں کی ہے ۔ اظہر سید

وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا ۔ جنرل ایوب کے مارشل لا سے جو خون منہ کو لگا تھا بدترین معاشی حالات کے باوجود وہ پسپائی سے روک رہا ہے ۔اللہ اس ملک پر رحم کرے اور اسٹیبلشمنٹ کے کرتا دھرتا ہوش کے ناخن لیں اور پسپا ہو جائیں دوسری صورت میں بہتر سال سے جسٹس منیر کے نظریہ ضرورت سے شروع ہونے والے ملا ملٹری عدلیہ گٹھ جوڑ نے اس ملک کو دنیا میں تماشا بنا دیا ہے ۔اب یہ کھیل مزید چلتا نظر نہیں آ رہا ۔ سیاسی…

ن لیگ میں جاسوسی کون کر رہا ہے ؟ عمر چیمہ

مسلم لیگ (ن) میں مشتبہ مخبر پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی نظر ہے کیونکہ اس بات کی نشاندہی ہوئی تھی کہ قریبی حلقوں میں ہونے والی خفیہ بات چیت، حتیٰ کہ سرگوشیاں بھی، براہِ راست ’’ایسے افراد‘‘ تک پہنچ رہی تھی جو موجودہ بحرانی وقتوں میں پارٹی کی سیاست پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس صورتحال سے باخبر ایک عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ بظاہر جس شخص پر سوالات اٹھ رہے ہیں وہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کے قریبی شخص ہیں اور اکثر انہیں…

نا انصافی معاشرہ پر تقسیم ہو جاتی ہے ۔ وقاص قاسم

جب کوئی ظُلم نا انصافی،غیر قانونی حرکات پر باہر نہیں نکلتی تو وہ سزا پورے معاشرے پر تقسیم ہو جاتی ہے۔ اسکے اثرات آنے والی نسلیں بھی بھگتتی ہیں۔ آپکا خیال ہے قُدرت سزا نہیں دیتی؟ پُوری قوم نے بھٹو کی پھانسی کو نہیں روکا تو کیا پھر دہائیوں تک افغان جہاد کے نام پر بچے نہیں مروائے؟ ملک میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ نہیں برداشت کیا؟ جب قوم اس مارشل لاء پر نہیں نکلی تو دہشت گردی کے ہاتھوں ستر ہزار لاشیں نہیں اٹھائیں؟ کھیل کے میدانوں سے…

انڈر اٹیک پاکستانی میڈیا “احتشام الحق شامی”

” انڈر اٹیک پاکستانی میڈیا ” آذادیِ اظہارِ رائے اور میڈیا کی آذادی سے متعلق بین القوامی ادارے پاکستان کو ہدفِ تنقید بنائے ہوئے ہیں ، لیکن لگتا ہے ہمیں دنیا سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔ ’’میڈیا واچ‘‘ کی ایک رپورٹ مطابق ’پاکستان میں ستّر فیصد خبروں اور حقائق کو عوام الناس پوشیدہ اور زمینی حقائق کو توڑ مروڑ کر عوام کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے اور قومی میڈیا انڈر اٹیک ہے‘‘ ۔ یہ تو سوشل میڈیا کا بھلا ہو کہ عوام الناس کو بہت کچھ…

ڈاکٹروں کا پشاور میں پھر احتجاج۔

ایم آئی سسٹم کے خلاف مظاہروں میں گرفتار ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی ضمانت پر رہائی ایک مرتبہ پھر ڈاکٹروں کے احتجاج میں ڈھل گئی ۔ ہفتہ کے روز ڈاکٹروں کو رہا کیا گیا تو نوجوان ڈاکٹروں کے ساتھی ان کے استقبال کیلئے موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے بھر پور احتجاج کیا اس موقع پر بلند آہنگ ایمان افروز نعرے لگائے گئے ۔ ایک ٹکہ کے دو نیازی گو نیازی گو نیازی

ملک سے سرمایہ نکل رہا ہے ۔ نعیم صدیقی

اسلام آباد( پاک نیوز ) ایفرو ایشیا فورم کے چئیرمین اور اقتصادی امور کے ماہر نعیم صدیقی نے پاکستان کی خستہ حال معاشی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کی معاشی اور اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے جہاں سرمایہ کار طبقے میں شدید اضطراب اوربےچینی پائی جاتی ہے تو وہیں تاجر برادری بھی ملک کے کونے کونے میں سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔ پاکستان میں تاجروں کی ساری تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں…

چینی صدر کی مودی کو دورہ چین کی دعوت ۔

عوامی جمہوریہ چین کے صدر جن پینگ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دورہ چین کی دعوت دی ہے جیسے بھارتی وزیراعظم نے قبول کر لیا ۔ چینی صدر کے دو روزہ دورہ بھارت کے کے دوران دونوں ملکوں کی درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ کیلئے بات چیت ہوئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی صدر کے دورہ بھارت کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بھارتی سیکرٹری خارجہ وجے گوکھلے نے بتایا کہ دونوں عالمی راہنماوں کے درمیان مسلہ کشمیر پر کوئی بات نہیں ہوئی ۔