وکیل نے اپنے موکل کو قتل کر دیا ۔

لاہور میں انسانی بے حسی اور لالچ کا ایک المناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ ایک وکیل نے اپنے موکل کی تمام قیمتی جائداد دھوکہ سے اپنے نام کروا کے اسے قتل کر دیا اور لاش رات کے وقت اپنے گھر کے پیچھے خالی میدان میں گڑھا کھود کر دبا دی۔ گلشن راوی کے علاقہ میں تاجر اپنی جائیداد کے متعلق مشاور ت کیلئے وکیل کے پاس آیا کرتا تھا ۔جس نے قیمتی جائداد کے لالچ میں تمام جائداد کاغذات پر دستخط کے بہانے اپنے نام کروا لی اور تاجر…

عاطف اسلم اتنی تنقید کا حقدار نہیں ۔ نوشیلا قریشی

کچھ آوازیں کچھ دھنیں کچھ شاعری کچھ لوگوں پر جچ جاتی ہے کہ اگر وہی شاعری اسی دھن کے ساتھ کوئی اور گاے تو ماحول نہیں بن پاتا۔ ہماری بد نصیبی کہ ہم نصرت فتح علی خان ، نورجہاں ،مہدی حسن اور ریشماں جیسے نگینے کھو بیٹھے ہیں، وہ واپس نہیں آ سکتے ، لیکن نوجوان سنگر اگر ان آوازوں کو زندہ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو انکی تحسین کرنا چاہئے ناکہ ان کو طنز اور تنقید کے تیروں سے نشانہ بنانا شروع کر دیں ۔کاروباری مسابقت کے کھیل…

بھارتی پاکستان پر حملہ کی سازش کر رہے ہیں ۔

بھارتی میڈیا میں پیر کی شب ایک خبر لیک کی گئی ہے کہ لشکر طیبہ اور جیش محمد جموں سری نگر ہائی وے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے پر حملہ کے بعد نہ صرف بھارت نے بالا کوٹ پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی بلکہ اس حملہ کی آڑ میں بھارتی انتہا پسند ہندوو جماعت کے نرنیندر مودی نے الیکشن میں دوبارہ کامیابی بھی حاصل کر لی ۔ بھارتی میڈیا میں ہیڈ لائین میں بتایا گیا ہے کہ پلوامہ…

جمہوریت اور امریت کی اخری لڑائی ۔ اظہر سید

جمہوری قوتیں یا اپوزیشن جماعتیں اپنے پتے احتیاط سے کھیل رہی ہیں ۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو عدالتوں اور ججوں پر اعتماد نہیں ہے اور ثاقب نثار کے ریٹائرمنٹ کے بعد برطانیہ بھاگ جانے سے نواز شریف کے عدم اعتماد کی توثیق بھی ہوتی ہے ۔ شاہد خاقان عباسی تو بھری عدالت میں کہہ چکے ہیں ضمانت کی درخواست نہیں دوں گا عدالتوں اور ججوں پر اعتبار نہیں ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے ضمانت کی درخواست یہ کہہ کر جمع نہیں کرائی عدالتوں اور ججوں پر اعتبار…

لانگ کورس میں پاس اوٹ ہونے والا سکینڈ لیفٹینٹ حادثہ کا شکار

سیکنڈ لیفٹینٹ گوہر ایوب رانا دو روز قبل پاس اوٹ ہوئے ۔140 ویں لانگ کورس میں پاس اوٹ کے بعد نوجوان افسر والدہ اور والد کے ہمراہ گھر جا رہا تھا ۔گلگت کے قریب کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی ۔ گوہر ایوب رانا اسکی والدہ اور والد شدید زخمی ہیں ۔

لاوارث بچیاں ۔ یونس خان

اک ایسے معاشرے میں جہاں آج بھی ایک شیرخوار بچی کی تقدیر وٹے سٹے کی بھینٹ چڑھانا معمولی کی بات ہے۔ جہاں آج بھی عورت کے حق وراثت کا کوئی تصور تک نہیں۔ ان غیر محفوظ حالات میں اگر کوئی باپ اپنے بچے گھر سے باہر پڑھنے بھیجتا ہے تو اسکی پریشانی اور مسائل کا اندازہ صرف وہی لگا سکتا ہے ۔ان حالات میں کوئی لڑکی یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے مرحلہ تک پہنچتی ہے اس کا اندازہ لگانا بھی مشکل نہیں ۔دیہات میں خواتین کے شرحِ خواندگی ٪ 10…

غلیظ اور گھٹیا اینکرز۔

تین سال قبل زی نیوز پر ایک ویڈیو دیکھی تھی جو آج بھی یوٹیوب پر موجود ہے ۔ اس ویڈیو میں ایک سرکاری دفتر کا ہیڈ کلرک ایک نئی بھرتی ہونے والی جونئینر کلرک کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا اور دوسرے کلرک کے زریعے ویڈیو بنوا رہا تھا ۔ یہ ایک گینگ تھا جو بعد ازاں خواتین اہلکاروں کو ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میل کرتا تھا ،فون چوری ہونے پر یہ ویڈیو منظر عام پر آ گئی اور وائرل ہو گئی اور بھارتی پولیس نے یہ…

موجودہ سپریم کورٹ نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے ۔ جاوید ہاشمی

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگی راہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اعلی عدلیہ ایک آئینی ادارہ ہے جو اپنے اختیارات سرنڈر کر کے فوج کی برانچ بن چکا ہے ۔ فوجی صدر جنرل مشرف کے دور میں جمہوریت کیلئے سزا اور تشدد کا سامنا کرنے والے جاوید ہاشمی نے اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ جتنا گند ان ججوں نے مچایا پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

فضل الرحمنٰ زندہ آباد ۔ ارشد سلہری

شوشل میڈیا جدید دوکے برقی تھڑے ہیں۔زیادہ بات شوشل میڈیا پر ہی کی جاتی ہے۔آج کل مولانافضلرحمن ، آزادی مارچ  اور نوازشریف کا مزاحمتی سیاست کی جانب رخ موضوع بحثہے۔زیادہ تر کا خیال ہے کہ عمران حکومت کی چھٹی ہونے والی ہے۔ حکومت نہ بھیگئی تو عمران خان ضرور جانے والے ہیں۔لیگی کہتے ہیں کہ معاملات طے پاچکے ہیں۔نوازشریف کی حکومت بننے والی ہے۔جیالے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی مشترکہحکومت کی بات کرتے ہیں۔غیرجانبدار رہنے والے کہتے ہیں کہ  مقتدرہ  عمران خانسے مایوس ہوچکی ہے۔مولانا فضل رحمن کو لانچ…

مالکان کا نفع غلامی میں ہے ۔ احتشام الحق شامی

تبدیلی سرکار نے اپنے پہلے سال میں 7ہزار 509 ارب روپے سے زائد کا ریکارڈ قرضہ لیا یے ۔ حال ہی میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کا مزید قرض بھی منظور کر لیا ہے ۔ گزشتہ ہفتہ ورلڈ اکنامک فورم کی مسابقتی رپورٹ جاری ہوئی ہے جس کے مطابق پاکستان کی تین درجے تنزلی ہوئی ہے یعنی ہماری مسابقتی صلاحیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ ماہِ جون تک پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کل 15144 ڈالرز تھا جبکہ…