گاڑیوں کی پارکنگ جی 13 تک پہنچ گئی ۔

جو لوگ اسلام آباد کی کشمیر ہائی وے پر سفر کر چکے ہیں انہیں پشاور موڑ سے جی 13 تک کے فاصلے کا اندازہ ہے ۔پاک نیوز کے انکھوں دیکھے حال کے مطابق رات کے دو بجے تک کشمیر ہائی وے پر گاڑیوں کی پارکنگ جی 13 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ابھی مسلم لیگ ن کے امیر مقام اور اکرام خان درانی کے قافلے نہیں پہنچے جبکہ مولانا فضل الرحمن کا مرکزی جلوس بھی نہیں پہنچا ۔ پشاور موڑ کشمیر ہائی وے سے منسلک پہلا سیکٹر جی نائین ہے…

دھرنے کے پیچھے کون ؟ ایک معمہ ہے سلجھنے کا نہ سلجھانے کا ۔ فدا حسین

ایک عجیب سی صورتحال کا سامنا ھے۔ ایک عجیب الجھن ھے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید الجھتی جا رھی ھے۔ ایک ایسی کشمکش ھے کہ لکھنے والا اصولی موقف پہ ڈٹا رھنا چاھے بھی تو مجبوراً نہیں رہ سکتا۔ کچھ لحظوں کے لئے ایک سوچ یا خیال ذھن میں آتا ھے کہ بکھیڑے کو ایک سمت میں سمیٹا جا رھا ھے لیکن اگلے لمحے کچھ ایسے واقعات آپ کے سامنے آجاتے ھیں جن کی وجہ سے آپ کا بنایا ھوا قدرے مثبت خاکہ مکمل بکھر جاتا ھے اور…

مارچ اور دھرنے کی واضح ہوتی شکل ۔ سبط حسن گیلانی

اپوزیشن کے لانگ مارچ اور اسلام آباد میں دھرنے کا پروگرام کیا شکل و صورت اختیار کر رہا ہے بہت حد تک یہ واضع ہو چکا ہے ۔ آج عاصمہ شیرازی کا مولانا فضل الرحمان سے انٹرویو اور جنرل ر امجد شعیب کا تجزیہ بہت کچھ واضح کر رہا ہے ۔ مولانا کا عزم صمیم یقین اداروں پر اعتماد کا اظہار اور آئیندہ کا لائحہ عمل خود عوام کے طے کرنے کی بات اس مارچ کے آئیندہ طلوع ہونے والے چند دنوں کا نقشہ واضع کر رہے ہیں ۔ اس…

دھرنے کے پیچھے آئی ایس آئی ہے ؟ اظہر سید

جنرل فیض حمید کو جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیض آباد دھرنہ کے فیصلے کے باوجود آئی ایس آئی کا سربراہ بنایا گیا تو چند روز پہلے سپریم کورٹ کے باہر وکلا تنظیموں کی طرف سے وردری کے حوالہ سے نامناسب نعرے لگائے گئے تھے ۔جنرل حافظ عاصم منیر ایسا پروفیشنل آئی آیس آئی چیف پاکستان کو شائد پہلے کبھی نہیں ملا تھا اپنی مختصر مدت میں انہوں نے اعلی فوجی افسران کا ایک ایسا نیٹ ورک توڑ ڈالا جو امریکیوں کیلئے کام کرتا تھا ۔ان تمام فوجی افسران کو…

پاکستان کی معاشی تباہی ۔ قسط 2 ۔کاکا زئی عامر

ملکی معاشی تاریخ میں سب سے بڑا خسارہ بھی اس حکومت کے نصیب میں آیا جو کہ جی ڈی پی کا 8.9 فیصد یا 3.44 ہزار ارب روپے ہے۔ حکومت کے کاروباری اداروں نے 1622 ارب روپے کا خسارہ کیا ہے۔ اپوزیشن کے زمانے میں عمران خان نے کہا تھا کہ کرپٹ لوگ حکومت کے ادارے بیچتے ہیں جبکہ ایمان دار حکومتیں اداروں کو بحال کرتے ہیں۔ مگر موجودہ حکومت نے اَتے ہی پہلے مرحلے میں منافع بخش بجلی کے پیداواری یونٹس ’بلوکی‘ اور ’حویلی بہادر شاہ‘، سروسز ہوٹل لاہور،…

عمران خان اور پاکستان کی معاشی تباہی ۔ کاکا زئی عامر

موجودہ حکومت نے جب سے حکومت سنبھالی ہے،سب سے برُا اثر ملک کی معشیت پر پڑا ہے۔ اپنی ناتجربہ کاری، نکمہ پن اور ضد سے یہ ملک کی معشیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاچکے ہیں۔صرف پندرہ ماہ میں معاشی نمو اَدھی ہو کر 2.4 ہو چکی ہے۔معاشی شرح نمو پچھلے دس سال کے سب سے کم درجے پر ہے۔ اس کو یوں سمجھیے کہ عملاً فریز ہونے کی پوزیشن پر ہے۔ منگائی تقریباً بارہ فیصد کے لگ بھگ ہے۔ ڈالر کا سو سے ایک سو ساٹھ روپے پر آ نے…

سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں نواز شریف کا حمائت یافتہ گروپ کامیاب ۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا حمایت یافتہ عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب ہو گیا ہے اور سید قلب عباس وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے حمایت یافتہ حامد خان گروپ کے شعیب شاہین کو ہرا کر صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔ سید قلب عباس نے 582 ووٹ حاصل کئے جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ شعیب شاہین 399 ووٹ حاصل کر سکے ۔جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر بھی عاصمہ جہانگیر گروپ کے احمد شہزاد شمیم رحمنٰ کو شکست دینے میں کامیاب رہے ۔…

مولانا کو قتل کیا جا سکتا ہے ،ایک اور الرٹ جاری

محکمہ داخلہ پنجاب نے خفیہ ایجنسیوں کی اطلاع پر مولانا فضل الرحمنٰ کی زندگی کو لاحق خطرات کے حوالہ سے ایک اور الرٹ جاری کیا ہے ۔الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد مولانا فضل الرحمنٰ کو قتل کرنا چاہتے ہیں ۔ ٹارگٹ کلر آزادی مارچ کو بھی نشانہ بنایا سکتے ہیں اور خود کش حملہ میں بھی جمعیت علما اسلام کے سربراہ کو ہدف بنایا جا سکتا ہے ، جبکہ بارود بھری گاڑی بھی استمال کی جا سکتی ہے ۔یہ الرٹ…

دو تین دن میں استعفیٰ نہ دیا تو عوام کو ڈی چوک میں جانے سے نہیں روک سکیں گے ۔ مولانا فضل الرحمنٰ

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا ہے کہ ہم حکومت سے طے شدہ معاہدہ پر قائم ہیں لیکن اگر دو تین میں استعفیٰ نہ ملا تو ہم عوام کو ڈی چوک میں جانے سے نہیں روک سکیں گے ۔ کرپٹ اور بدعنوان حکومت کے خاتمہ کیلئے بہت بڑی تعداد میں لوگ آ گئے ہیں ہم اتنی بڑی تعداد کو روکنا چاہیں بھی تو نہیں روک سکیں گے ۔ ایک نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا کہ ہم نے استعفیٰ لئے…