جمہوریت کی علامت سے انتقام ۔ نذیر ڈھوکی

سرکاری میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے باوجود سابق صدر آصف علی زرداری درست علاج سے محروم ہیں . سابق صدر کی صحت کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی اور خاندان کے افراد پراٸیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھانے کا بار بار مطالبہ کررہے ہیں مگر تاحال سلیکٹڈ حکومت مطالبے کو نظر انداز کر رہی ہے ۔ سرکاری میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹر سابق صدر کی شریانیوں میں خون جم جانے ، ہارٹ بیٹ میں پیچیدگیوں اور شوگر لیول کے حوالے تشویش کا اظہار کر چکے ہیں مگر کٹھ پتلی نیازی حکومت اپنے…

کرپشن افسانوں کی حقیقت ۔ کاشف حسین

وزیراعظم عمران خان نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کے آخری دس سالہ ادوار میں لئے گئے قرضوں کی چھان بین کیلئے امسال جون میں ایک اعلی سطحی کمیشن قائم کیا۔ اس بارہ رکنی کمیشن کا سربراہ ڈپٹی چئیرمن نیب حسین اصغر کو بنایا گیا اور ممبران میں لمبڑ ون بھی شامل ہے۔ کمیشن کی تشکیل کے سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ کمیشن بھرپور اختیارات کا حامل ہے۔ قرضوں کی چھان بین کیلئے یہ کمیشن نا صرف سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں کسی بھی فرد یا ادارے کو انگیج کر سکتا…

اف یہ مولوی ۔ نئیر ہاشمی

ویسے یہ مدرسوں کے پڑھے مولوی جنہیں عمومی طور پر ہم میں سے زیادہ تر لوگ “جاہل، بدھو، بیوقوف، انپڑھ، دقیانوسی، غیر سمارٹ” سمجھتے ہیں گزشتہ چند دن سے ان کے دلائل اور منطق سن کر تو دماغ پریشان اور لاجواب ہو گیا ہے — حکومتی اور حوالداری پروپگنڈے کے ایسے ایسے جواب دے رہے ہیں کہ عش عش — مخالف پارٹیوں کو لا جواب کر رہے ہیں اپنی ذہانت، دلائل اور منطق سے — مفتی کفایت اللہ، حافظ حمداللہ، غفور حیدری جیسے لوگ ٹی وی پر آ کر– ہمیں…

مولانا فضل الرحمن محب وطن سیاستدان ہیں ۔جنرل آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اگر فوج کو نہیں بلائیں گےتو فوج الیکشن کی نگرانی کیلئے نہیں آئے گی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنہ ایک سیاسی سرگرمی ہے جس سے فوج کا کوئی لینا دینا نہیں ۔مولانا فضل الرحمن ایک سئینر سیاستدان اور محب وطن ہیں ۔انہوں نے کہا ڈی جی آئی ایس پی آر کی حیثیت سے کوئی بیان ذاتی نہیں ہوتا بلکہ فوج کا بیان ہوتا ہے ۔

کم بخت کیوں نشر کیا ،پیمرا کا خیبر ٹی وی کو نوٹس

پیمرا نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی تقریر کو بغیر ایڈیٹنگ کے نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل خیبر ٹی وی کو نوٹس جاری کر دیا ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے دھرنے کے پانچویں روز اپنی تقریر میں چنتخب کو کم بخت کہتے ہوئے کہا تھا کہ 2017 کے دھرنے میں بھی ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ایک طرف تھیں اور 2019 میں بھی ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ایک طرف اور یہ کم بخت ایک طرف ہے ۔ یہاں یہ امر قابل زکر ہے…

ڈاکٹر نمرتا کو عصمت دری کے بعد قتل کیا گیا ۔

چانڈکا میڈیکل کالج کی فائنل ائر کی طالبہ ڈاکٹر نمرتا کو عصمت دری کے بعد دوپٹے سے گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر نمرتا کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے خوبصورت نمرتا کی خود کشی کی کہانی کا پول کھول دیا ہے ۔ڈاکٹر نمرتا کے جسم سے مردانہ مواد کا ڈی این اے بھی ملا ہے جو کی عصمت دری کا واضح ثبوت ہے ۔ڈاکٹر نمرتا کے دائیں ہاتھ کی بڑی انگلی کے ناخن سے مردانہ کھال کا ڈی این اے بھی ملا ہے جس کا واضح مطلب…

لانگ مارچ کی کرامات ۔

یہ سوچنا کہ مولانا فضل الرحمان لانگ مارچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو جائے گا صیح سوچ نہیں ہے ۔مولانا زر کثیر خرچ کر کے مہینوں کی۔محنت اور تیاری کے بعد منظم اور بھرپور افرادی قوت کے ساتھ نکلے ہیں خالی ہاتھ واپس نہیں جا سکتے . محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کے بعد مولانا فضل الرحمان سیاست کے ماہر کھلاڑی کے روپ میں سامنے آئے ہیں اور لبرل کی زبان بھی بن گئے ہیں ۔مولانا یقینی طور پر اور کچھ نہ کچھ ضرور حاصل کریں گے ۔چند روز…

سری نگر سے کرتار پورہ تک ۔احتشام الحق شامی

اہلِ پاکستان کو کرتار پورہ راہداری کھلنے کی بہت مبارک ہو ۔ مقبوضہ کشمیر کی آذادی کی خاطرآخری گولی اور سپاہی تک لڑنے کے دعویدار شان و شوکت اور گرم جوشی کے ساتھ کرتار پورہ بارڈر کھول رہے ہیں ۔ آنے والوں کے لیئے ویزے کی پابندی بھی نہیں ہو گی ۔ بیس ڈالرز فی کس ادا کرنا ہوں گے ۔ ملک میں زرِ مبادلہ آئے گا ۔ خوشحالی آئے گی اور ازلی دشمن بھارت سے تعلقات بہتر ہوں گے ۔ آج مقبوضہ کشمیر جو پہلے کبھی ہماری شہ رگ…

ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری میں جبری برطرفیوں کے خلاف مظاہرے کی کال ۔

کھیوڑہ (محمد رمضان کھوکھر ) ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کی یونین نے ملازمین کی برطرفی اور بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی ۔ ستمبر سے بند ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کی سی بی اے یونین نے فیکٹری کی بندش اور 277مستقل ورکروں کی برطرفی کے 11نومبر کو للّٰہ چوک پنڈدادنخان پر احتجاجی مظاہرہ کے لیے اپنے ورکروں کو کال دے دی ہے ۔یاد رہے کہ ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کو نئے مالکان نے خسارے کو جواز بناتے ہوئے ستمبر میں بند کردیا ہے فیکٹری کے نئے مالک فاروق نسیم وفاقی…

افغان تاجک سرحد پر داعش کا حملہ

افغان تاجک سرحد پر داعش کے عسکریت پسندوں نے حملہ کیا ہے تاہم تاجک سیکورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا کر پندرہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ایک تاجک سیکورٹی اہکار اور ایک گارڈ بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔ تاجسکتان کی مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملٹری یونیفارم پہنے عسکریت پسندوں نے تاجک سرحد میں داخل ہو کر چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم پہلے سے تیار سیکورٹی اہلکاروں نے بروقت کاروائی سے حملہ ناکام بنا دیا ۔ بتایا…