ڈیل کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی ۔ کاشف حسین

آپ سفر کر رہے ہیں۔ پختہ سڑک پہ تیز رفتار کار فراٹے بھرتی جا رہی ہے۔ اچانک دور سے آپ کو ایک ٹرک والا اپنی سمت آتا دکھائی دیتا ہے۔ خطرے کا احساس بیدار ہوتا ہے۔ آپ ڈرائیور کو دیکھتے ہیں۔ ڈرائیور لیکن بے فکری سے اسی ٹیمپو میں چلتا جا رہا ہے۔ آپ گھبرا کے ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کرتے ہیں۔ ڈرائیور بے نیازی سے کہتا ہے ہم درست سمت جا رہے ہیں ٹرک والا رانگ سائیڈ سے آ رہا ہے۔ تیزی سے قریب آتا ٹرک اور ڈرائیور…

بلیک کافی پر ہونے والی گفتگو کے نقاط ۔ناصر بیگ چغتائی

ایک نمائیندہ گروپ میں بلیک کافی پر ہونے والی گفتگو کے اہم نقاط 1۔ حکومت کے 4 وزرا نے وزیر اعظم کے واضح حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مولانا کے خلاف بیانات جاری رکھے ان میں فردوس عاشق ، پیر نور الحق قادری، فواد چوہدری اور شیخ رشید شامل ہیں جن کے بیانات نے مولانا کو مشتعل کر دیا کردیا ہے 2۔۔ ایک وزیر نے نواز شریف کی ضمانت کو ڈیل کا نتیجہ قرار دیا یعنی بالواسطہ اس وزیر نے اپنے ہی وزیر اعظم پر ڈیل کرنے کا الزام…

بھیڑیا ۔ مقبول ملک

میں نے آج تک اردو، انگریزی اور جرمن زبانوں میں بھیڑیوں سے متعلق لکھا گیا اتنا عظیم کوئی دوسرا ادب پارہ نہیں پڑھا جتنا کہ نوبل ادب انعام یافتہ جرمن شاعر اور ادیب ہَیرمان ہَیسے کا لکھا یہ افسانہ۔ جرمن سے اردو میں، آپ سب کے نام بھیڑیا ہَیرمان ہَیسے فرانسیسی پہاڑوں میں سردیوں کا موسم اتنا شدید اور طویل تو پہلے کبھی نہیں رہا تھا۔ کئی ہفتوں سے ہوا انتہائی سرد اور بہت چبھنے والی تھی۔ دن کے وقت برف کے بہت وسیع ڈھلوانی میدانوں کا لامتناہی سلسلہ چیختے…

ملک بھر کی مرکزی شاہرائیں بند کرنے کا فیصلہ ۔

متحدہ اپوزیشن نے ملکی معیشت کو برباد کر دینے والی حکومت سے نجات کیلئے احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک پھیلانے کا فیصلہ کیا یے ۔بتایا جا رہا ہے کہ جمعیت علما اسلام کا مرکزی دھرنہ اسلام آباد میں موجود رہے گا جبکہ نا اہل حکومت کے خاتمہ اور نئے الیکشن کیلئے ملک میں پہیہ جام سے ووٹ کو عزت دو تحریک شروع کی جائے گی ۔احتجاج کے پہلے مرحلہ میں چاروں صوبوں کے مرکزی شہروں کی شاہرائیں بند کر دی جائیں گی اور شاہراوں پر دھرنے دئے جائیں گے…

سر سے پاوں تک احتساب ۔

سابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ اکرم درانی نے دھرنے میں شدت کا اعلان کیا تو اعلان کے ایک گھنٹہ بعد انہیں نیب پیش ہونے کا حکم مل گیا ۔جمعرات کے روز اکرم خان درانی نے راہبر کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔ انہوں نے اپوزیشن کے متفقہ فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دو روز بعد دھرنے میں تبدیلی آئے گی اور مزید شدت آئے گی ۔انہوں نے یہ بھی کہا ملک بھر سے نئے قافلے دھرنے میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں ۔ نیب کی طرف…

صرف نئے الیکشن وہ بھی بغیر فوج کی نگرانی کے ۔

مولانا فضل الرحمن نے مقتدر حلقوں کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ تمام اپوزیشن کا متفقہ مطالبہ نئے الیکشن ہیں اور وہ بھی بغیر فوج کی نگرانی کے ۔بتایا جا رہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے درمیانی لوگوں کی وساطت سے رابطے جاری ہیں اور انہیں درمیانی راستہ اپنانے کا مشورہ دیا جا رہا ہے ۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے پیغام رسانوں پر واضح کیا ہے کہ ملک کی تماری جمہوری قوتوں نے اپنے ہاتھ میرے ہاتھ میں دئے ہیں اور جمہوری قوتوں…

پیر نے 14 سال چھین لئے ۔

آج کا دن معمول کے مطابق اچھا گزر رہا تھا مگر اچانک ایک واقعہ پیش آیا جس نے دل چھلنی کر دیا…. میری ملاقات ایک ایسے نوجوان سے ہوئی جو اپنی بیوی اور دو سالہ بچے کے ساتھ تھا. وہ کچھ بول نہیں سکتا تھا اسکی بیوی سے کچھ دیر گفتگو ہوتی رہی ، مجھے دل ہی دل میں دکھ ہوا کہ یہ اپنے بچوں کو لاڈ پیار سے نہیں بلا سکتا اسکے بچے اس کے ساتھ ساری عمر لاڈ نہیں کر سکیں گے یہ ساری عمر اپنے بچوں کو…

ہمارے پاس واپسی کا راستہ نہیں ہے ۔مولانا فضل الرحمن

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم استعفی لینے آئے ہیں دینے نہیں ائے ۔تحریک عدم اعتماد سے وزیراعظم کو فارغ کرنے کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔ چیرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا انجام دیکھ لیا ہے ۔ ہم نے ڈیڈ لائین کھینچ لی ہے ہمیں آزادی سے کم کوئی چیز منظور نہیں ۔ ہم بیٹھے ہیں اور دیوار سے لگے بیٹھے ہیں ہمارے پاس مزید پیچھے ہٹنے کی جگہ نہیں ہے ۔ ایک نجی چینل سے گفتگو میں مولانا…

تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں پھر بھاگ گئی ۔

پاکستان تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا دس اکتوبر کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج اور اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے ۔ یاد رہے میگا فراڈ اور منی لانڈرنگ کا مذکورہ کیس دو ہزار چودہ سے عدالت میں چل رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی پانچ سال سے الیکشن میں اپنا جواب دینے سے مسلسل بھاگے جا رہی ہے ۔ صادق اور امینوں نے اس ضمن میں بنائی گئی اسپیشل کمیٹی کو بھی کام سے روکنے کی عدالت سے درخواست کی…

پاکستان کو مذہبی ریاست کو تصور ایک نومسلم نے دیا ۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ

عام طور پرخیال کیا جاتا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد اس نوزائیدہ ریاست کو قرون وسطی کے مذہبی تصورات اور عقائد کے مطابق بنانے اور چلانے میں علمائے کرام نے اہم اور بنیادی رول ادا کیا تھاحالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ جس شخص نے پاکستانی ریاست کی مذہبی سمت کا تعین کرنے کا اہم اور بنیادی رول ادا کیا تھا وہ نسلی اور لسانی طورپر بر صغیر سے تعلق نہیں رکھتا تھا۔ یہودی النسل لیوپولڈ ویز آسٹرو ہنگرین سلطنت کا شہری تھا۔ جرمن اور پولش اس کی مادری زبانیں…