عوامی چارج شیٹ ۔ شاہین مفتی

عمران خان نواز شریف اور مریم نواز والے محاز پر کرپشن کی جنگ ہار چکے۔ زرداری اور فریال تال پور پر قید و بند کے باوجود کوئی تگڑا ریفرینس نہیں بن سکا۔ رانا ثناء اللہ پر ڈالی گئ منشیات کے ثبوت پر وڈیو مکمل نہیں ہو سکی۔ شاہد خاقان عباسی پر ایل این جی کیس کے شواہد نہیں مل سکے۔۔۔۔۔۔ خورشید شاہ جیسے معتدل مزاج سیاست دان کے ناجائز اثاثے بھی تا حال صیغہء راز میں ہیں۔ لیکن خود خان صاحب کئی محاذوں پر گھٹنے ٹیک چکے پہلا محاذ کشمیر…

دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پختون ۔ اسد الرحمن

یہ دعوی حقائق کے خلاف ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں پختونوں کا نقصان ہوا ہے۔ سوائے فاٹا کے اضلاع کے زیادہ تر پختونوں نے اس جنگ سے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔ پاکستان کے اکثر بائیں بازو کے مبصر جو کہ خود پختون بھی ہیں اس بات کو نظر انداز کرتے ہیں۔ کالے دھن کا سب سے زیادہ فائدہ پختونوں نے اٹھایا ہے۔ سمگلنگ کا سب سے زیادہ فائدہ پختونوں نے اٹھایا ہے اور اسی وجہ سے پختوں اس وقت اسلام آباد کی آبادی کا سب سے بڑا حصہ…

کرپشن کے الزامات جھوٹے تھے ۔ عامر فاروق

جو سمجھتے ہیں کہ ملک کو گذشتہ دس برس میں لوٹ کر کھا لیا گیا اور اگر خان نہ آتے (یا لائے نہ جاتے) تو اب تک بحیرہ عرب میں ڈوب کر غرق ہو چکا ہوتا ان کی توجہ درکار ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1۔ بیرون ملک پیسہ غیر قانونی طریقے سے نہیں گیا۔ اب بھی جارہا ہے، اس رقم سے خریدی گئی جائیداد جائز ہے 2۔ 10 لاکھ ڈالرز سے زائد کے 325 کیسز میں کسی بھی سیاست دان کا نام شامل نہیں 3- 325 میں سے 135 نے 2018 کی…

نواز شریف کو علاج کیلئے باہر جانا چاہئے ۔ مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست کیلئے پوری زندگی پڑی یے اس وقت میری سب سے بڑی خواہش اپنے والد کی زندگی بچانا ہے اس قوم کیلئے اور میرے اپنے خاندان کیلئے ۔جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا سابق وزیراعظم پراسرار بیماری کا شکار ہو چکے ہیں ۔ان کے پلیٹلیس اچانک کم ہو جاتے ہیں ڈاکٹر تاحال بیماری کا تعین نہیں کر سکے ۔مریم نواز نے کہا یہاں سب علاج ہو چکا ہے اگر ڈاکٹروں کے بورڈ نے اسپیشلیٹ ڈاکٹروں کے بورڈ کیلئے…

پاکستان کی غیر آئینی تاریخ ۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ

پاکستانی کی آئینی تاریخ قابل رشک نہیں ہے۔ پہلے نوسال توکوئی آئین ہی نہیں تھا۔ اس دوران قانون آزادی ہند سےکام چلایا گیا۔ آئین بنانے کے راہ میں دو امور حائل تھے۔ ایک مذہبی عقیدہ اور دوسرا مشرقی بنگال کی عددی اکثریت۔ حکمرانوں کے لئے مسئلہ یہ تھا کہ ان دونوں امور کو کس اندازمیں آئین کا حصہ بنا یا جائے۔مذہبی عقیدہ کو قرارداد مقاصد کے ذریعے آئین انتظام کا حصہ بنایا گیا لیکن مشرقی بنگال کی عددی اکثریت سے کس طرح نبٹا جائے یہ بات ہماری حکمران اشرافیہ کو…

خوبصورت بیٹیاں اور درندوں کی بستی ۔ نوشی بٹ

نمرتا کے ساتھ ریپ ثابت ہونے سے مجھے یاد آیا کہ ہمارے ہمسائے میں ایک ڈاکٹر فیملی رہتی تھی۔ان کی بیٹیاں بہت خوبصورت تھیں۔ایک بیٹی ان کی میڈیکل کی طالبہ تھی۔خوبصورتی کمال تھی اس لڑکی کی۔میں اپر پورشن پہ رہتی تھی تو ہمارے گھر کی کھڑکی سے ان کے گھر کا گیراج تک سب نظر آتا تھا۔وہ لڑکی جب بھی کالج سے واپس آتی تو اس کی ایک عادت تھی کہ گھر کی بیل پہ ہاتھ رکھ کے بھول جاتی۔ایک منٹ بھی گیٹ پہ کھڑے ہونا اسے شاید پسند نہیں…

اعتبار کی سیاست کا خاتمہ ۔ نوید چوہدری

سیاسی جماعتوں کے پاس مارجن بہت کم ہے۔یہ فیصلہ کرنے کا وقت آ گیا کہ بدستور طوق غلامی گلے میں ڈالے رکھنا ہے یاقربانیاں دے کر حقیقی جمہوری فضا میں سانس لینی ہے تازہ ترین مثال حکومت سے مفاہمت کا تاثر پھیلنے کے بعد ن لیگی کا رکنوں کی جانب سے دکھایا جانے والا رد عمل ہے۔کارکنوں نے سرعام اور سوشل میڈیا پر اس شدت سے جذبات کا اظہار کیا کہ شہباز شریف کو آزادی مارچ میں احسن اقبال کی شرکت اور تقریر کرانا پڑ گئی۔اس سے پہلے مصدقہ خبریں…