قرضوں میں خوفناک اضافہ معیشت نہیں ملک کھا جائے گا ۔

ملک کے معروف صنعتکار میاں شوکت مسعود نے خبردار کیا ہے کہ ملکی اور بیرونی قرضوں میں خوفناک شرح سے اضافہ ہو رہا یے اور معیشت ادائیگی کی سکت کھو چکی ہے ۔قرضوں کے خوفناک چنگل سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں بچا سوائے ملکی بینکوں سے مہنگے قرضے لے کر مقامی قرضوں کے حجم میں اور اضافہ کیا جائے ۔بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے دوست ممالک سے مزید بھیک مانگی جائے ،عالمی منی مارکیٹ سے مہنگے قرضے لے جائیں یا پھر ڈالر ٹرم میں زیادہ شرح سود پر بانڈز…

پاکستان کی معاشی تباہی ۔ قسط 2 ۔کاکا زئی عامر

ملکی معاشی تاریخ میں سب سے بڑا خسارہ بھی اس حکومت کے نصیب میں آیا جو کہ جی ڈی پی کا 8.9 فیصد یا 3.44 ہزار ارب روپے ہے۔ حکومت کے کاروباری اداروں نے 1622 ارب روپے کا خسارہ کیا ہے۔ اپوزیشن کے زمانے میں عمران خان نے کہا تھا کہ کرپٹ لوگ حکومت کے ادارے بیچتے ہیں جبکہ ایمان دار حکومتیں اداروں کو بحال کرتے ہیں۔ مگر موجودہ حکومت نے اَتے ہی پہلے مرحلے میں منافع بخش بجلی کے پیداواری یونٹس ’بلوکی‘ اور ’حویلی بہادر شاہ‘، سروسز ہوٹل لاہور،…

آزادی مارچ میں عدم شرکت کا وعدہ ‘تاجروں کی شرائط تسلیم حکومت تاجر معاہدہ ہو گیا ۔

آل پاکستان انجمن تاجران اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کا میاب ہو گئے ہیں ۔تاجروں نے ملک گیر ہڑتال ختم کر دی ہے ۔شناختی کارڈ کی اہم ترین شرط پر عملدرامد بھی تین ماہ کیلئے موخر کر دیا گیا ہے ۔کاروباری برادری کی بیشتر شرائط تسلیم کر لی گئی ہیں اور تاجر برادری سے غیر تحریری وعدہ لیا گیا ہے وہ آزادی مارچ میں شرکت نہیں کریں گے ۔

یہ دھوکہ دینے سے باز نہیں آئیں گے ۔

( موجودہ سال کی پہلی سہہ ماہی کی رپورٹ میں حکومت ادائیگیوں کے توازن میں 35 فیصد کمی کا جو ڈھنڈوڑہ آج سے پیٹنا شروع کرے گی اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا بلکہ درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔ درآمدات میں یہ تمام تر کمی جن چیزوں میں ہوئی ہے اسکا تمام تر سہرا حکومت کے سر ہے اور وہ داد و تحسین کے مستحق ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام تر کمی صنعتی پیداوار کے خام مال کی…

تاجروں نے ریڈ زون بلاک کر دیا ۔

تاجر تنظیموں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی ،ٹیکسوں کے غیر منصفانہ نظام اور معاشی بحران پر بدھ کے روز وفاقی دارالحکومت میں شدید احتجاج کیا ۔ مضطرب تاجر آبپارہ سے مارچ کرتے ہوئے ریڈ زون میں پہنچ گئے اور سرینا ہوٹل کے سامنے پولیس کی بھاری نفری نے تاجروں کو مزید آگے بڑھنے سے روک دیا ۔ اس موقع پر پولیس نے تاجروں پر شدید لاٹھی چارج بھی کیا جس سے متعدد تاجر زخمی ہو گئے ۔ دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی نے تاجروں پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے…

پاکستان طلب اور رسد کے بحران کا شکار ہو چکا ہے ۔ قمرمحمود

سرمایہ دارانہ نظام کا اصول ہے۔۔ جو بھی چیز بنائی جاۓ گی ، مارکیٹ میں بیچ کر منافع کمانے کے لیے بنائی جاۓ گی ۔۔اگر ایک چیز کو منافع پر بیچنا ممکن نہ ہو تو وہ نہیں بنائی جاۓ گی۔۔ چاہے اس چیز کی لوگوں کو جتنا مرضی ضرورت ہو۔۔ ہم آپ کو ایک مثال دیتے ہیں ،انڈس موٹرز جو ٹیوٹا گاڑیاں بناتی ہے ، نے مہینے میں پندرہ دن گاڑیوں کی پیداوار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ وجہ ؟؟ گاڑیاں نہیں بک رہیں۔۔۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ…

لیجیئے کام شروع ہو گیا ۔ ڈاکٹر عاصم اللہ بخش

یہاں نہیں، مصر میں۔ جہاں سے گورنر بینک دولت پاکستان تشریف لائے ہیں۔ یہ وہاں آئی ایم ایف کے کنٹری ہیڈ تھے اور بجا طور مصر کی معیشت کے “مسمار” بھی۔ ظاہر ہے ، اگر معمار ہوتے تو مصر میں سب اچھا ہوتا، راوی چین لکھتا۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ آئی ایم ایف کے معاشی اہداف اور پروگرام جہاں گئے پریشانی اور محرومی کی ایک نئی داستان رقم کر آئے۔ ان پرگراموں کے نتیجے میں یہ واحد “رقم” ہے جو کسی بھی ملک کو حاصل ہوئی۔ بہرحال ۔۔۔ اب…

وبال جان معیشت دان ۔ ظفر حجازی

میں نے ھمیشہ معیشت اور اس سرکاری ادارے جس سے میرا تعلق رھا ، کچھ بھی کہنے سے احتراز کیا ھے۔ وجہ اس کی یہ ھے کہ میری راے میں وقت سب سے بڑا منصف ھوتا ھے۔ گزشتہ دور حکومت اور موجودہ دور حکومت کی معاشی میدان میں کارکردگی کا فیصلہ آخر کار عوام نے کرنا ھے جسے حقائق کو سمجھنے کے لیے بحرحال کچھ وقت چاھیے۔مگر چند روز قبل جاوید نصرت جو انکساری سے خود کو “ دو ٹکے کا رپورٹر” کہتا ھے نے ایک وہ بڑی حکیمانہ بات…

بھارت سے تجارت پر پابندی ختم ۔

وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر بڑا سارا یو ٹرن لیتے ہوئے بھارت سے دو طرفہ تجارت پر عائد پابندی ختم کر دی ہے ۔زمہ دار زرائع کا کہنا ہے سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کے راہنما عثمان ڈار کی سفارش پر آلات جراحی کی درامد اور برامد پر عائد پابندی ختم کی گئی ہے ۔بتایا جاتا ہے بھارت سے آلات جراحی کی تجارت کرنے والے ایک صنعتکار نے عثمان ڈار سے مدد کی درخواست کی تھی ۔ یہاں یہ امر قابل زکر ہے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی…