اظہر علی اور بابر اعظم کپتان مقرر۔ شہزاد فاروق

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ میں کپتانی سے ہٹا دیا ہے- اظہر علی ٹیسٹ اور بابر اعظم ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ہوں گے- پاکستان کو اگلے نو دس ماہ چونکہ کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلنا, اس لئے ون ڈے کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا ہے- ٹیسٹ میچز میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے ایک برا وقت دیکھا جب ہوم سیریز میں پاکستان کو سری لنکا اور نیوزی لینڈ نے سیریز میں شکست دے دی- سرفراز احمد کی اوسط جو کپتان بننے…

مصباح نے پرانی دشمنی کا بدلہ لے لیا ،سرفراز کی کپتانی ختم ۔ سید رضا شاہ جیلانی

ماشاءاللہ پی سی بی کی جانب سے پچیس لاکھ روپے ماہوار پر ایک سیاستدان تعینات کرنے کے نتائج سامنے آ گئے ہیں ۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ پہلے مصباح الحق نے اپنی پسند کے لڑکے ٹیم میں شامل کروائے اور پھر خود ہی ٹیم کو شکست دلوا کر اس شخص کو ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا جس نے لگاتار گیارہ سیریز جیتوائیں اور اسکا رن ریٹ اس وقت مصباح الحق کے رن ریٹ سمیت ٹیم میں موجود…

نیا ڈومیسٹک سٹرکچر اورکھلاڑیوں کی بےروزگاری۔شہزاد فاروق

پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں آج کل نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کھیلا جا رہا ہے- فرسٹ الیون کا ٹورنامنٹ فیصل آباد اور سیکنڈ الیون کا کراچی میں جاری ہے- اس سے قبل قائداعظم ٹرافی کے تین راؤنڈ کھیلے جا چکے ہیں- اس سال پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ گریڈ ون اور گریڈ ٹو میں صرف چھ, چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں, جبکہ پچھلے سال گریڈ ون میں 16 اور گریڈ ٹو میں بیس ٹیموں نے حصہ لیا تھا- پچھلے سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی تعداد سات سو کے قریب تھی…

شاداب خان اپنا اثر کھو رہا ہے ۔ شہزاد فاروق

شاداب خان دو سال پہلے ویسٹ انڈیز کے دورے پر ٹیم میں سلیکٹ ہوا تھا اور پہلے ہی میچ میں ویسٹ انڈیز کے بیٹسمینوں کو نچا ڈالا تھا- ویسٹ انڈین بیٹسمین لیگ سپن پر ہمیشہ سے کمزور رہے ہیں اور شاداب نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا- چمپئنز ٹرافی فائنل میں یوراج سنگھ کے ایل بی ڈبلیو فیصلے کو ریویو کرتے جو اعتماد شاداب نے دکھایا, وہ اعتماد اگلا کچھ عرصہ شاداب کی بیٹنگ, باؤلنگ اور خاص طور پر فیلڈنگ میں بارہا نظر آیا- شاداب خان پاکستان سپر لیگ کے…

پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ۔

پاکستان بڑے زبر دست انداز میں امن کا گہوارہ بن کر سری لنکن ٹیم کی صورت میں عالمی کرکٹ کا نظارہ پیش کر رہا ہے۔سری لنکن ٹیم نے کراچی میں اپنا رنگ جمایا تو چھٹی نہ ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ نے سٹیڈیم کا رخ کیا۔پاکستان میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی 20 میچ کی سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا کی ٹیم کراچی پہنچی تو ان کا پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا گیا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے حکام بھی کھلاڑیوں کے…

پاکستان نے سری لنکا کو دوسرا ون ڈے میں بھی ہرا دیا ۔

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی ۔ پاکستان نے پانچ وکٹ پر 299 رنز بنائے جبکہ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 298 رنز بنائے تھے ۔ پاکستان کی طرف عابد نے 76 جبکہ فخر زمان نے 74 رنز بنائے ۔ بابر اعظم نے 31 جبکہ ھارث سہیل نے 56 رنز بنائے ۔ کپتان سرفراز نے 31 رنز بنائے ۔ افتخار نے بغیر اوٹ ہوئے 28 رنز بنائے ۔ وہاب ریاض ایک رن…

ٹی 20 کیلئے ٹیم کا اعلان ۔

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے- ون ڈے ٹیم میں سے امام, عابد اور رضوان کی جگہ احمد شہزاد, عمر اکمل اور فہیم اشرف کو موقع دیا جائے گا- احمد شہزاد پچھلے سال نیوزی لینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ میں ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں سکور کر رہے تھے لیکن اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی سیریز میں بابر کو اوپنر کھلایا گیا تو احمد ٹیم سے باہر ہو گیا- اب دیکھنا ہو گا کہ…

فواد عالم اب بھی منتظر ہیں ۔ شہزاد فاروق

فواد عالم قائداعظم ٹرافی 2019 کے دوسرے راؤنڈ میں سندھ کی جانب سے سیزن کی پہلی سنچری سکور کر چکے ہیں- فرسٹ کلاس کرکٹ میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر کھیلنے والے فواد جنہیں صرف تین ٹیسٹ میچز میں بطور اوپنر کھلایا گیا اور پھر ٹیم سے باہر کر دیا گیا- ان تین میچز میں فواد نے 40 سے زائد کی اوسط سے 250 رنز بنائے جس میں فواد کی اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں بنائی گئی سنچری (168) بھی شامل ہے- اس کے بعد فواد کو مسلسل نظر انداز…

ایک کھلاڑی کی داستان عزم ۔ ہارون ملک

کرکٹ میچ شُروع ہونے والا تھا ، دونوں کپتان اور ایمپائیر گراؤنڈ میں موجود تھے ۔ ٹاس کا سِکہ اُس کی ٹیم کے کپتان کے ہاتھ میں تھا ، ایمپائیر نے اِشارہ کِیا اور کپتان نے سِکہ ہوا میں اُچھالا اور مُخالف کپتان نے ٹیل کہا ، سِکہ فِلپ کرتا ہُوا نیچے گِرا اور یہ ٹیل تھا ۔ مُخالف کپتان ٹاس جِیت چُکا تھا ۔ آج کے میچ میں یہ پہلا دھچکا تھا کیونکہ ساری رات وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش کے بعد کوئی ٹِیم بھی پہلے باؤلنگ…

پالتو صحافیوں کیلئے ایک کروڑ چھبیس لاکھ ۔

مثالی ریاست میں پی ایس ایل کا ایک ہی ٹورنامنٹ ہوا ہے لیکن صحافیوں کیلئے یہ ٹورنامنٹ بہت ہی اچھا رہا ہے ۔ صرف چند نجی چینلز کے نڈر اور بیباک صحافیوں کیلئے پی ایس ایل میں ایک کروڑ چھیبس لاکھ روپیہ کے اخراجات کئے گئے ہیں ۔ اڈٹ رپورٹ کے مطابق مستفید ہونے والے بیشتر صافیوں کا تعلق مخصوص نجی چینلز سے ہے جنہون نے کوئی میچ دیکھا اور اس کی کوریج کی یا نہیں لیکن فائیو سٹار ہوٹلوں مین مزے خوب کئے اور انہین لطف دوبالہ کرنے کیلئے…